بولان: مشکاف کے قریب فائرنگ، دو نوجوان جاں بحق

بولان: ڈھاڈر کے نواحی علاقے مشکاف کشاری کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فوری طور پر واقعے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوانوں کی شناخت نوروز خان ولد شاہل خان بنگلزئی، سکنہ مشکاف، اور مولا بخش راہیجہ، سکنہ ڈھاڈر رندعلی کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان بٹیر کے شکار کے لیے کشاری گئے تھے، جہاں مبینہ طور پر انہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ مقتولین کی نعشیں سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردی گئی ہیں۔
واقعے کی مزید کارروائی اور تحقیقات مقامی پولیس کی جانب سے جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں