وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی ایڈوائزری کونسل کا تیسرا غیر معمولی اجلاس
اجلاس میں آڈٹ رولز، ڈیجیٹلائزیشن اور مختلف اصلاحاتی اقدامات کی منظوری دے دی گئی
اجلاس کو مقررہ ریونیو اہداف کی پیش رفت اور اقدامات سے آگاہ کیا گیا، چئیرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی بریفنگ
چالیس ارب روپے کے مقررہ ہدف کا نصف حاصل کرلیا گیا، بریفنگ
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا ریونیو اہداف کے حصول کی رفتار پر عدم اطمینان، اقدامات تیز کرنے کی ہدایت
مقررہ اہداف کے حصول کیلئے تمام تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لائے جائیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا حکم
دفتروں میں بیٹھ کر ریونیو اہداف کا حصول ممکن نہیں، فیلڈ آپریشنز کو تیز کیا جائے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت
بلوچستان کے غیر ترقیاتی اخراجات میں اضافہ جبکہ ترقیاتی وسائل سکڑ رہے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
صوبے کے اپنے وسائل میں اضافہ ناگزیر، ریونیو بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
ٹیکس نیٹ کا دائرہ وسیع اور جدید ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جائے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت
بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے عملے کی پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے کے لیے جدید تربیت فراہم کی جائے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت
اتھارٹی کی فعالیت بہتر بنانے کے لیے نجی شعبے کے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا حکم
اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، چئیرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی عبداللہ خان ، پرنسپل سیکرٹری عمران زرکون سمیت متعلقہ حکام کی شرکت




