طلاق کا انوکھا جشن، شکرانے کی منت کے لیے لیٹ کر 9 کلومیٹر کا سفر

بھارت (ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بستی کے ایک 25 سالہ نوجوان نے اپنی طلاق کو منفرد انداز میں منایا، جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔

جوگیش نامی اس نوجوان نے اپنی ازدواجی زندگی کی تلخیوں سے نجات ملنے پر مذہبی عقیدت کا راستہ چنا۔

جوگیش نامی نوجوان نے ہندووں کے مذہبی تہوار نوراتری کے موقع پر 9 کلومیٹر طویل’دندوت یاترا‘ مکمل کی۔ اس روایت میں عقیدت مند زمین پر مکمل لیٹ کر آگے بڑھتا ہے اور یہی عمل پورے راستے دہراتا ہے۔

سفر کے دوران جوگیش کےکے والدین، بہن بھائی اور گاؤں کے دیگر افراد بھی ان کے ساتھ رہے، جبکہ راستے میں لوگ انہیں دیکھنے اور حوصلہ افزائی کے لیے جمع ہوتے رہے۔

اس انوکھی یاترا کے لیے باقاعدہ سب ڈویژنل مجسٹریٹ سے اجازت لی گئی تھی۔ مقامی پولیس نے سڑک پر تحفظ فراہم کرنے کے لیے ایک کانسٹیبل بھی تعینات کیا تھا۔

مندر پہنچ کر جوگیش نے پوجا کی، ناریل توڑا اور اپنا روزہ کھول کر اس نئی زندگی کا آغاز کیا جسے وہ اپنے لیے ایک ’سکھ کا سانس‘ قرار دے رہے ہیں۔ جسمانی تھکن اور زخموں کے باوجود ان کے چہرے پر اطمینان اور سکون نمایاں تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں