لاہور میں بسنت کی تقریبات کی تیاریوں میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، جہاں ضلعی انتظامیہ نے بسنت کے دوران اڑائی جانے والی پتنگوں کے سائز کا تعین کر لیا ہے۔بسنت میں فائنل سائز کی اڑنے والی پتنگوں کی ویڈیو آج نیوز نے حاصل کر لی ہے۔
شہر لاہور میں بسنت کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے بڑی پیشرفت کرتے ہوئے پتنگوں کے سائز اور دیگر اہم قوانین کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے مطابق، بسنت میں اڑائی جانے والی پتنگوں کا سائز 37 سے 43 انچ تک ہو گا۔
اس کے علاوہ، بسنت میں ڈیڈھ تاوا گڈا اور چھوٹے سائز کی پتنگیں اڑائی جائیں گی، جنہیں شہریوں کو مخصوص اجازت ناموں کے تحت اڑانے کی اجازت ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے اس سلسلے میں ڈیڈھ تاوا گڈا اور چھوٹی سائز کی پتنگیں بنانے کی اجازت دی ہے۔ ان پتنگوں کی ویڈیوز بھی آج نیوز نے حاصل کی ہیں، جس سے پتنگ بازی کے شوقین افراد کو اس سال کی بسنت کی تیاریاں نظر آ رہی ہیں۔




