کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے محمود خان اچکزئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماضی میں بلوچوں اور پنجابیوں سے نفرت کی باتیں کرتے ہوئے پشتونستان کا نعرہ لگاتے تھے، تاہم آج پنجاب میں بیٹھ کر بلوچستان اور صوبائی حکومت کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔
محمود خان اچکزئی کے حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ ان کے ماضی کے بیانات اور موجودہ طرزِ عمل میں واضح تضاد دکھائی دیتا ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایک مؤقف اختیار کرنے والے محمود خان اچکزئی آج پنجاب میں بیٹھ کر بلوچستان کے حالات اور صوبائی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں۔




