تربت ( اولس نیوز ) پولیس کے مطابق تربت کے علاقے ناصر آباد سے 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں،27جولائی کو کیچ کے علاقے کلاتک سے 7 مزدوروں کو اغوا کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق اغوا کے وقت ایک مزدور کو 27 جولائی کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا گیا تھا، مسلح افراد 6 مغوی مزدوروں کو اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔ اغوا کیے گئے تمام 6 مزدوروں کو شہید کرنے کے بعد لاشیں ناصر آباد میں پھینک دی گئیں۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق تربت سے برآمد لاشیں اغوا کیے گئے 6 مزدوروں کی ہیں، شہید مزدوروں میں 4 کا تعلق پنجاب اور 2 کا خیبر پختونخوا سے ہے۔
کوئٹہ : تربت سے ملنے والی لاشیں چھ مزدوروں کی ہیں ، بابر یوسفزئی معاون برائے میڈیا محکمہ داخلہ
شہید کیئے جانے والے مزدوروں میں سے چار کا تعلق پنجاب اور دو کا تعلق خیر پشتونخوا سے ہے ،7مزدوروں کو نامعلوم مسلح افراد نے دو روز قبل ضلع کیچ کے علاقے کلاتک سے اغوا کیا تھا.ان میں سے ایک مزدور کو اغوا کے فورا بعد فائرنگ کرکے شہید کیا گیا تھا ،
6مزدوروں کو نامعلوم مسلح افراد اپنے ساتھ لے گئے تھے ، تمام 6مغوی مزدوروں کو شہید کرنے کے بعد ان کی لاشیں ناصرآباد کے علاقے سے ملی ہے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا




