تربت کے کلاتک میں بڑی واردات، نامعلوم مسلح افراد نے 7 مزدور اغوا کر لیے

تربت کے علاقے کلاتک میں نامعلوم مسلح افراد نے مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کر کے سات مزدوروں کو گاڑی سے اتار کر اغوا کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مغویوں میں چار پنجابی اور تین پشتون مزدور شامل ہیں، جو کلاتک سے تربت واپس آ رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق بعد ازاں سورگ کے مقام سے ایک مزدور کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی، جبکہ چار پنجابی اور دو پشتون مزدور تاحال لاپتہ ہیں۔ واقعے کے دوران فائرنگ کی زد میں آ کر ایک مقامی راہگیر عبدالرزاق بھی جاں بحق ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں