تین ماہ کے اندر قائد اعظم لائبریری کوئٹہ کو پاکستان کی مثالی لائبریری بنا دیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قائد اعظم لائبریری کے طالب علموں کی دہائی سن لی، طلبہ کو چیف منسٹر سیکرٹریٹ مدعو کر لیا

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی طالب علموں سے ملاقات، قائد اعظم لائبریری کو پاکستان کی مثالی لائبریری بنانے کا اعلان

وزیر اعلیٰ کی قائد اعظم لائبریری میں ڈیجیٹل لیب، نئے ایڈیشن کی کتابوں کی فراہمی، کولنگ سسٹم اور سولر سسٹم فعال بنانے کی ہدایت

تین ماہ کے اندر قائد اعظم لائبریری کوئٹہ کو پاکستان کی مثالی لائبریری بنا دیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

اپنے نوجوانوں کی ہر سطح پر بات سنیں گے، ریاست اور نوجوانوں کے درمیان موجود فاصلے ختم کریں گے،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

نوجوانوں کو معیاری تعلیم اور ترقی کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

قائد اعظم لائبریری میں جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی سے طلبہ کو تحقیق اور مطالعے کے بہتر مواقع میسر آئیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

تعلیم، تحقیق اور نوجوانوں کی استعداد کار میں سرمایہ کاری حکومت بلوچستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

صوبے کے تعلیمی اداروں اور لائبریریوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے جامع منصوبے پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

باشعور، تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوان ہی بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، نوجوانوں کی ہر ممکن سرپرستی کریں گے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

قائد اعظم لائبریری کوئٹہ کے طالب علموں کا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اظہار تشکر

اپنا تبصرہ بھیجیں