زیارت: مانگی ڈیم حملے کے بعد 11 پولیس اہلکار بازیاب

زیارت ( اولس نیوز ) زیارت کے مانگی ڈیم دہشتگرد حملے کے بعد 11 پولیس اہلکاروں کو بازیاب کر لیا گیا ہے، جبکہ وطن پر جان نچھاور کرنے والے بہادر پولیس جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ پندرہ دیگر اہلکار تاحال لاپتہ ہیں اور ان کی بازیابی کے لیے ایف سی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں میں سے 15 دہشتگرد مارے گئے ہیں جبکہ دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے زیارت کراس پر لواحقین کا دھرنا جاری تھا جو وزیراعلیٰ کی آمد اور مذاکرات کے بعد ختم کر دیا گیا۔ ادھر ہنہ اوڑک میں دو روز قبل مقامی آبادی پر ہونے والے حملے میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص دم توڑ گیا ہے، جس کے بعد شہداء کی تعداد پانچ ہو گئی ہے، جبکہ متعدد زخمی اب بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ واقعے کے خلاف لواحقین نے احتجاجاً ائیرپورٹ روڈ بند کر رکھی ہے اور متاثرین کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے، جہاں حملہ آوروں کے خلاف مزید مؤثر کارروائیوں کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں