ژوب دہانہ سر بس حادثہ
نیو میختر کوچ کمپنی کا بس کل شام کو کوئٹہ جبل نور سے پشاور کیلئے روانہ ہواتھا جوکہ لورالائی سےتعلق رکھنے والا ڈرائیور مراد عرف بابو استاد چلارہاتھا جو اس حادثے میں جاں بحق ہوگیا ہے زخمی حالت میں زندہ بچ جانے والے دو مسافروں کا کہنا ہے کہ دہانہ ایف سی چیک پوسٹ پر ایف سی اہلکاروں نے بس سے چھ کین ڈیزل اتارا تھا جس پر ڈرائیور کو سخت رنج ہوا اور بس کے مسافروں کے ساتھ بار بار الجھتا رہا چیک پوسٹ پر ڈیزل اتارنے کی چکر مین بس کئ گھنٹے کھڑی رہنے بعد مسافروں نے ایف سی اہلکاروں کے ساتھ منہ ماری کی تھی جس پر ایف سی اہلکارون زبردستی بس سے چھ کین ڈیزل اتار دیا چیک پوسٹ سے بس چند کیلومیٹر آگے جانے کے بعد اچانک گہری کھائی میں جاگرا
بس میں 40 مسافروں کے جان بحق ہونے کی تصدیق متعلقہ حکام نے کی ہے اور آٹھ زخمی ہے
اس شاہراہ پر چیک پوسٹوں کی بھرمار کے باعث بسوں کو بار بار روکا جاتا ہے جس سے بسوں میں سوار مسافروں کو شدید کوفت ہوتی ہے
دہانہ سر بس حادثہ : مسافروں کے مطابق ایف سی چیک پوسٹ پر ڈیزل اتارا گیا، ڈرائیور اور مسافروں میں تلخ کلامی کے بعد بس کھائی میں جا گری



