بلوچستان ہائی کورٹ میں جوائنٹ روڈ اور انسکمب روڈ پر کمرشل تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت۔چیف جسٹس محمد کامران خان ملاخیل کے روبرو ریلوے اور ریڈامکو حکام پیش۔عدالتی حکم کے بعد جوائنٹ روڈ پر متنازعہ پلاٹس کی بولی اور کارروائی روک دی گئی۔ریڈامکو نے جامع سروے اور ٹریفک جائزے کے لیے عدالت سے مہلت طلب کر لی۔
فلنگ اسٹیشن پلاٹ کی لیز کے عوض 29.6 ملین روپے وصول ہونے کا انکشاف۔پاکستان ریلوے کا عدالت کو تمام کمرشل تعمیراتی سرگرمیاں معطل کرنے کی یقین دہائیں درخواست گزار نے جوائنٹ روڈ پر دوبارہ دکانوں کی تعمیر کا معاملہ عدالت میں اٹھا دیا۔ دکانوں کی اراضی 2024-25 میں لیز پر دی گئی تھی۔ ریلوے حکام کا مؤقف،
جامع سروے اور ضلعی انتظامیہ سے این او سی کے بعد ہی کارروائی ہوگی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کے دفتر میں مشترکہ اجلاس طلب۔ڈی ایس پاکستان ریلوے محمود الرحمٰن لاکھو کو آئندہ سماعت تک ذاتی پیشی سے استثنیٰ۔کیس کی مزید سماعت 4 جون 2026 تک ملتوی کر دی گئی



