بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس بروز بدھ 11 فروری کو طلب کر لیا گیا

آئین کے آرٹیکل 109(اے) کے تحت بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلامیے کے مطابق صوبائی اسمبلی کا اجلاس بدھ 11 فروری 2026 کو سہ پہر 3 بجے منعقد ہوگا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسمبلی اجلاس کے دوران تمام سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاران، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں اور تمام وزیٹرز کے داخلے پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

مزید کہا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران تمام سرکاری اور غیر سرکاری مسلح سیکیورٹی گارڈز کا اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ بھی ممنوع ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں