اولس نیوز کوئٹہ کی جانب سے لوڈر رکشہ ڈرائیور کے واقعے کی نشاندہی کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے فوری اور مؤثر ایکشن لیتے ہوئے نہ صرف متاثرہ نوجوان کو بلا کر اس کی مدد کی بلکہ ٹریفک پولیس کے مبینہ ناروا رویے کا بھی سخت نوٹس لیا۔
وزیراعلیٰ نے متاثرہ رکشہ ڈرائیور کو نیا رکشہ خریدنے کے لیے مالی امداد فراہم کی اور واقعے میں ملوث ٹریفک پولیس اہلکار کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کسی بھی شہری کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی اور قانون سب کے لیے برابر ہے۔
اس فوری اقدام پر شہریوں نے وزیراعلیٰ کے کردار کو سراہا




