ڈاکٹر ماہ رنگ کی نظربندی میں 30 روز کی توسیع، محکمہ داخلہ بلوچستان

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر بی وائے سی قیادت کے نظربندی کے 30 روز مکمل,محکمہ داخلہ بلوچستان نے مزید 30 روز نظربند کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

کوئٹہ(اولس نیوز کوئٹہ) بلوچ یکجہتی کمیٹی بی,وائے,سی کی چیف آرگنائزر ماہ رنگ بلوچ اور انکے دیگر سرگرم رہنماؤں جس میں بیبرگ بلوچ,بیبو بلوچ اور دیگر 50 کے قریب افراد شامل ہے انکی نظربندی کو آج 22 اپریل کے روز 30 روز پورے ہوگئے جبکہ عدالت عالیہ بلوچستان میں دائر کی گئی انکی رہائی کی درخواست کو بھی مسترد کردیا گیا تھا اور انہیں احکامات جاری کئے گئے تھے کہ تمام نظربند افراد کی رہائی کیلئے وزارت داخلہ سے رجوع کیا جائے۔

☜آج نظربندی کے 30 روز مکمل ہونے کے بعد محکمہ داخلہ بلوچستان نے بی,وائے,سی قیادت کو مزید 30 روز کیلئے نظر بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے جس کے بعد اب بی,وائے,سی قیادت 22 مئی تک کوئٹہ کی جیل میں ہی نظر بند رہے گے تاحال عدالت عالیہ بلوچستان کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کیا گیا اور نہ ہی نظرثانی اپیل دائر کی گئی ہے اسکے علاوہ ذرائع بتاتے ہیں کہ 3 ایم,پی,او کے بعد بھی بی,وائے,سی قیادت کی رہائی آسان نہ ہوگی کیونکہ مارچ کے مہینہ میں بی,وائے,سی قیادت اور ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ ایک درجن سے زائد نئے مقدمات میں نامزد ہے اور ان مقدمات میں دہشتگردی جیسے سنگین نوعیت کے دفعات بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں