کوئٹہ (اولس نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی انڈر 19 ایشیا کپ فائنل میں بھارت کے خلاف شاندار فتح پر پاکستانی شاہینوں کو مبارکباد
قومی انڈر 19 ٹیم نے فائنل میں بلے بازی اور گیند بازی دونوں شعبوں میں بھارت پر مکمل اور واضح برتری حاصل کی،وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
شاہینوں نے بھارتی بیٹنگ لائن کو زمین بوس کر کے میچ یکطرفہ بنا دیا، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
یہ شاندار فتح نوجوان کھلاڑیوں کے بلند عزم، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
اس تاریخی کامیابی پر پوری قوم، کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا پیغام
فتح و نصرت ہمیشہ انہی کا مقدر بنتی ہے جو حوصلے، محنت اور خود اعتمادی کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی




