نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے کیسکو چیف سید یوسف شاہ سے ملاقات کی اور مکران خصوصاً پنجگور میں جاری بجلی کے سنگین بحران سے آگاہ کیا میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ موسم کی شدت میں کمی کے باوجود پنجگور میں بدستور طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ان کے روزمرہ کے معمولات متاثر ہو رہے ہیں کاروبار تعلیم اور گھریلو نظام درہم برہم ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور اور تربت کا بجلی کا بڑا انحصار ایران سے درآمد ہونے والی بجلی پر ہے لیکن معمولی موسمی خرابی یا فنی خرابی کی صورت میں ایران سے بجلی کی فراہمی منقطع ہو جاتی ہے جس سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھ جاتا ہے میر رحمت صالح بلوچ نے کیسکو چیف کو اس بات سے بھی آگاہ کیا کہ کیسکو کو فنڈز کی ادائیگی کے باوجود کئی اہم بجلی منصوبے تاخیر کا شکار ہیں اور ان پر کام کی رفتار نہایت سست ہے جس سے عوامی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے کیسکو چیف سید یوسف شاہ نے میر رحمت صالح بلوچ کو یقین دہانی کرائی کہ پنجگور سمیت مکران ڈویژن میں بجلی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور جن منصوبوں پر کام سست روی کا شکار ہے ان میں تیزی لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت اور علاقے کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں گے تاکہ بجلی کا بحران کم سے کم ہو اور عوام کو ریلیف دیا جا سکے
میر رحمت صالح بلوچ اور کیسکو چیف سید یوسف شاہ کے درمیان بجلی کے مسائل پر تبادلۂ خیال
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




