ایبٹ آباد (اولس نیوز ) ایبٹ آباد میں تین بچوں کو زہر دے کر قتل کرنے اور اہلیہ کو شدید زخمی کرنے والے ملزم کاشف کی حالت کو ڈاکٹرز نے خطرے سے باہر قرار دیا ہے جبکہ پولیس ملزم سے سود کی مد میں قرض پر اضافی رقم طلب کرنے والے شوروم مالک کا تاحال سراغ لگانے میں ناکام ہے۔
ایبٹ آباد کے اسپتال میں زیرِ علاج مبینہ طور پر تین معصوم بچوں اور اہلیہ کو زہر دینے کے بعد خودکشی کی کوشش کرنے والے ملزم کاشف اور اس کی اہلیہ کو ہوش آگیا ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق میاں بیوی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے تاہم دونوں کی دماغی حالت کو تشویشناک قرار دیا گیا ہے۔




