کوئٹہ (اولس نیوز ) کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق شہر کی 5 اہم سڑکوں پر کسی بھی قسم کی نئی تعمیر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایئرپورٹ روڈ، سبزل روڈ، سریاب روڈ، لنک بادینی روڈ اور لنک شاہوانی روڈ پر نئی تعمیرات فوری طور پر روک دی گئی ہیں اور یہ پابندی تاحکمِ ثانی برقرار رہے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہری ٹریفک کے دباؤ اور مستقبل کی منصوبہ بندی کو مدِنظر رکھ کر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فیصلے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔
شہری منصوبہ بندی کمیٹی کے مطابق نئی سڑکوں کے اطراف تعمیرات کی روک تھام سے ٹریفک کے بہاؤ اور شہری سہولیات بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔




