کوئٹہ ڈویلپمنٹ: وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

 کوئٹہ ( اولس نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کا جائزہ اجلاس ، جاری منصوبوں کی پیش رفت، مجوزہ منصوبوں پر غور

کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات پروجیکٹ ڈائریکٹر کوئٹہ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ رفیق بلوچ کی اجلاس کو بریفنگ،

کوئٹہ کی روایتی خوبصورتی کی بحالی کا فیصلہ، جامع پلان پر عملدرآمدشروع کردیاگیا، بریفنگ

گنجان آباد علاقوں کی شاہراہوں کی توسیع و خوبصورتی کے نئے منصوبے شروع کرنے کی تجویز ،

ائیر پورٹ روڑ کی توسیع و خوبصورتی کا منصوبہ شروع کردیا گیا، بریفنگ

کوئٹہ کو ملک کا خوبصورت شہر بنانے کے خواہاں ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

ائیر پورٹ روڑ سمیت کوئٹہ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تمام منصوبوں میں اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت

روڑ کی توسیع کی زد میں آنے والے 14 کچے گھروں کے مکینوں کو متبادل جگہ تمام سہولیات سے مزین خوبصورت پختہ گھر تعمیر کرکے دیں گے، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی

ترقی و خوبصورتی کے منصوبوں میں مقامی شہریوں اور دیگر شہروں سے آنے والے افراد کو نمایاں تبدیلی و بہتری نظر آنی چاہیے، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت

تمام منصوبوں میں مقررہ ٹائم لائن اور اعلیٰ معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

ائیر پورٹ روڑ بیوٹیفکیشن پروجیکٹ کے تحت خوبصورتی خراب کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت

خوبصورت بنائی جانے والی دیواروں پر وال چاکنگ کرنے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا حکم

اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، مشیر بلدیات نوابزادہ بابا امیر حمزہ خان زہری بھی شریک

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی حافظ عبدالباسط، پرنسیپل سیکرٹری بابر خان، سیکرٹری مواصلات لعل جان جعفر سمیت متعلقہ حکام بھی شریک

اپنا تبصرہ بھیجیں