اسلام آباد (اولس نیوز) پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر 26 اور 27 ستمبر کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد اور ضلع اٹک میں سیکیورٹی تدابیر کے تحت موبائل فون سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت اٹک کے علاقوں میں 26 اور 27 ستمبر کو موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بند رکھی جائیں گی
26 اور 27 ستمبر کو کون کون سے شہروں میں موبائل فون سروس بند ہوگی؟ اہم خبر




