بلوچستان ہائیکورٹ کو تین نئے ایڈیشنل ججز، صدارتی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری

بلوچستان  ( اولس نیوز ) صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارتِ قانون و انصاف نے بلوچستان ہائیکورٹ میں تین ایڈیشنل ججز کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محمد رؤف عطا، اللہ داد روشن اور عبدالقَیوم لہڑی کو بلوچستان ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا گیا ہے۔محمد رؤف عطا ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ہیں، جبکہ اللہ داد روشن اور عبدالقَیوم لہڑی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز ججز ہیں۔تینوں ججز کی تقرری ایک سال کے لیے کی گئی ہے، جس کا آغاز حلف اٹھانے کی تاریخ سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ میں پانچ ججز کی آسامیاں خالی تھیں، جن میں سے تین پر تقرری کر دی گئی ہے جبکہ دو نشستیں تاحال خالی ہیں۔

ذرائع کے مطابق تینوں ججز کی تقرری کی سفارش گزشتہ ماہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے کی تھی، جس کے بعد صدرِ پاکستان کی منظوری سے وزارتِ قانون و انصاف نے 11 اگست 2026 کو نوٹیفکیشن جاری کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں