دکی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ، 12 مزدور اغوا

دکی: ناناصاحب زیارت کے علاقے پلڑی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا، جہاں مسلح افراد اور کیمپ میں تعینات سول سیکیورٹی گارڈز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ایس پی دکی منصور احمد بزدار کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک سول سیکیورٹی گارڈ محتاج الرحمان، جو خیبر پختونخوا کا رہائشی تھا، شہید ہوگیا، جبکہ ایک سیکیورٹی گارڈ سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔

   زخمی سیکیورٹی گارڈ کی شناخت عمران وزیر جبکہ زخمی راہگیر کی شناخت لطیف ترین کے نام سے ہوئی ہے۔

حملہ آوروں نے کیمپ میں موجود مشینری کو بھی نذرِ آتش کردیا۔

واقعے کے بعد پولیس، ایف سی اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ مغوی مزدوروں کی بازیابی اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں