وزیرِ داخلہ بلوچستان کا کوئٹہ کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

کوئٹہ: صوبائی وزیرِ داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے معاونِ خصوصی برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے لیاقت بازار، قندھاری بازار، پرنس روڈ، زرغون روڈ، سریاب روڈ، بروری روڈ، گاہی چوک اور جوائنٹ روڈ سمیت مختلف علاقوں میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ وزیرِ داخلہ نے عوام اور دکانداروں سے ملاقاتیں بھی کیں اور شہر میں سیکیورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں تجارتی سرگرمیاں عروج پر ہیں، معاملاتِ زندگی معمول کے مطابق اور ٹریفک رواں دواں ہے، جبکہ کہیں بھی سڑک بند نہیں۔ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ عوام اور تاجر برادری کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، عوام منفی خبروں پر کان نہ دھریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں