قلعہ عبداللہ: شٹر ڈاؤن ہڑتال کے لیے آل پارٹیز کی آگاہی مہم

قلعہ عبداللہ ( سٹاپ رپورٹر ) قلعہ عبداللہ آل پارٹیز ضلع قلعہ عبداللہ نے زیارت مانگی ڈیم شہداء کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کل بروز جمعہ 17 جولائی کو ہونے والی شٹر ڈاؤن ہڑتال کے سلسلے میں بازاروں میں آگاہی مہم چلائی اور عوام و تاجروں سے مکمل تعاون کی اپیل کی۔

پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے ممبر صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ملک عبیداللہ کاکڑ، ضلعی سینئر معاون سیکرٹری رمضان کاکڑ، ضلعی کمیٹی کے شمس اللہ اچکزئی، عبدالباقی کاکڑ، حاجی محمد یونس اچکزئی، نورالدین خان، عبدالباقی کاکڑ اور عبرت خان نے آگاہی مہم میں شرکت کی۔

عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ملک حنیف اچکزئی، ضلعی جنرل سیکرٹری جمال خان کاکڑ، سینئر نائب صدر خوج محمد کاکڑ، تحصیل صدر جہانگیر خان، خالد خان، ملک ہدایت اللہ، اکرام خان، ظہور خان اور نصیب اللہ بھی مہم میں شریک رہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ضلعی امیر مولوی فتح محمد، مولوی اختر جان، بخت محمد، تحصیل جنرل سیکرٹری شاہ ولی، احسان، صوبائی عمومی ممبران مولوی نقیب اللہ، حاجی نسیم کاکڑ، عنایت اللہ خان اور مولوی نقیب اللہ خان نے بھی شرکت کی۔

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ضلعی سینئر معاون سیکرٹری و ضلعی ڈپٹی چیئرمین اکبر خان کاکڑ، ضلعی ایگزیکٹو ممبران عبدالولی اچکزئی، حسن خان، جبکہ صوبائی کمیٹی ممبران حاجی نقیب اللہ خان، اللہ محمد کاکڑ، عبدالباری کاکڑ اور حاجی نصرالدین خان بھی موجود تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی ممبران بدرالدین کاکڑ، نقیب اللہ اور بشیر خان نے بھی آگاہی مہم میں حصہ لیا۔

آل پارٹیز رہنماؤں نے کہا کہ کل سے صوبہ بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی۔ انہوں نے عوام، تاجروں اور دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ اس شٹر ڈاؤن ہڑتال میں بھرپور تعاون کریں اور زیارت مانگی ڈیم کے شہداء کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں