یمن میں سعودی اتحاد نے حوثیوں کو وارننگ جاری کردی

یمن ( اولس نیوز ) یمن میں موجود سعودی اتحاد نے یمن کے حوثی گروپ کو دھمکی دی ہے کہ اگر سعودی عرب، اس کے شہریوں، رہائشیوں یا اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوئی کوشش کی گئی تو اس کا غیر معمولی قوت اور بھرپور عزم” کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔
سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے کہا کہ سعودی عرب کیخلاف حالیہ حوثی دھمکیاں یمن میں جاری انسانی و اقتصادی بحران سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اتحاد سعودی عرب کے دفاع کے ساتھ ساتھ یمن کی خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے بھی پرعزم ہے۔
اگر سعودی عرب نے یمن کی فضائی حدود کی مبینہ خلاف ورزیاں جاری رکھیں تو وہ سعودی ہوائی اڈوں اور زمینی و سمندری اہم تنصیبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
دوسری جانب سعودی اتحاد نے حوثیوں پر الزام عائد کیا کہ وہ بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں بین الاقوامی جہاز رانی اور تجارت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، جس سے یمن کے بنیادی ڈھانچے اور معیشت کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں