لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک بچے پر اسکول ٹیچر کے مبینہ تشدد سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بات کا مطلب استاد کو بچے کے چہرے پر جوتے مارنے کا حکم دینا نہیں تھا، بلکہ وہ بچے پر ہونے والے تشدد کی سنگینی بیان کر رہی تھیں۔
مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ پوسٹ کسی ایڈمن نے نہیں لکھی تھی بلکہ انہوں نے خود تحریر کی تھی۔
ان کے مطابق ان کے بیان کا مقصد یہ واضح کرنا تھا کہ استاد نے بچے کو جوتے سے چہرے پر مارتے ہوئے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا، یہاں تک کہ بچے کی حالت خراب ہوگئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے اب ان کی بات کا اصل مطلب سمجھ لیا گیا ہوگا۔
یہ وضاحت سوشل میڈیا پر ان کے بیان کے مطلب سے متعلق سامنے آنے والے سوالات کے بعد جاری کی گئی۔
مریم نواز کی اسکول ٹیچر کے تشدد سے متعلق پوسٹ پر وضاحت، کہا: میری بات کا مطلب کچھ اور تھا




