پاک ایران سرحد کی بندش سے ایل پی جی کی درآمدات معطل، پاکستان میں گیس کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: پاک ایران سرحد کی بندش کے باعث ایران سے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی درآمدات معطل ہونے سے پاکستان میں گیس کی قلت پیدا ہونے لگی ہے، جبکہ گھریلو سلنڈروں کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ رپورٹ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بعض علاقوں میں گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 7 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی ہے، جس سے گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین اور دیگر طبقے متاثر ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں