تربت: ڈرون حملے میں ایک مزدور جاں بحق، 6 زخمی

تربت( اولس نیوز ) فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈرون حملہ، ایک مزدور جاں بحق، 6 زخمی ہونے کی اطلاعات

تربت کے علاقے تولگی اور کنچتی میں سکیورٹی فورسز اور موٹرسائیکلوں پر سوار مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق چار موٹرسائیکلوں پر سوار مسلح افراد اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے ڈرون کے ذریعے مسلح افراد کا تعاقب کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے کے نتیجے میں تربوز کے کھیتوں میں مزدوری کرنے والا ایک مزدور جاں بحق جبکہ 6 دیگر مزدوروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے مزدوروں کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جاتا ہے اور وہ پشتون ہیں۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور سرکاری مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں