کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جون 2026 کے دوسرے ہفتے میں جاری ہونے کا امکان
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اہم اجلاس
اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن، چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سمیت سینئر افسران کی شرکت
این اے 256 خضدار میں ضمنی انتخاب سے متعلق صورتحال کا تفصیلی جائزہ
حکومت بلوچستان کی درخواست پر امن و امان کے باعث پہلے انتخابی شیڈول معطل کیا گیا تھا
چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان کی جانب سے حلقے میں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ
دہشتگردی، قبائلی تنازعات اور جغرافیائی مشکلات کے باعث فوری انتخابات ناممکن قرار دیے گئے
الیکشن کمیشن کا آئین و قانون کے تحت ضمنی انتخاب کرانے کے عزم کا اظہار
کوئٹہ بلدیاتی انتخابات پر بھی بریفنگ، حلقہ بندی مکمل ہونے کی تصدیق
الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومت کے درمیان مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق




