کوئٹہ میں جناح پیپلز ٹرین کا افتتاح آج وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کریں گے

کوئٹہ (اولس نیوز ) کوئٹہ  میں جناح پیپلز ٹرین کا افتتاح آج وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کریں گے
ریلوے حکام کے مطابق جناح پیپلز ٹرین سریاب اور کچلاک کے درمیان چلائی جارہی ہے،منصوبے پر 3 ارب روپے لاگت آئی، 7 اسٹیشن روٹ میں شامل ہیں جن میں کچلاک، بلیلی، شیخ ماندا، جی او آر، کوئٹہ، لور کاریز اور سریاب اسٹیشن روٹ کا حصہ ہیں ٹرین دو ائیر کنڈیشن کوچز اور ایک پاور وین پر مشتمل ہےجس میں 198 مسافروں کے بیٹھے اور 60 کے کھڑے ہوکر سفر کرنے کی گنجائش ہے،ٹرین کا کرایہ 50 سے 100 روپے تجویز کیا گیا ہے:

اپنا تبصرہ بھیجیں