‘ایکس’ کی پیسے نہ دینے والوں کے لیے پوسٹ کرنے پر نئی پابندیاں

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ نے اپنے غیر پریمیم صارفین کے لیے نئی پابندیاں نافذ کر دی ہیں جن کے تحت اب روزانہ پوسٹس اور جوابات کی تعداد محدود کر دی گئی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد پلیٹ فارم پر بوٹس کی سرگرمیوں کو کم کرنا اور اسپام یا غیر ضروری مواد کو روکنا ہے۔
اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد، وہ صارفین جن کے پاس ’ایکس پریمیم‘ کی رکنیت نہیں ہے، اب دن بھر میں صرف 50 اصل پوسٹس کر سکیں گے، جبکہ اس سے قبل یہ حد 2,400 پوسٹس روزانہ تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ اب روزانہ صرف 200 رپلائیز کی اجازت ہوگی، جبکہ براہِ راست پیغامات کے لیے روزانہ 500 اور نئے اکاؤنٹس کو فالو کرنے کے لیے روزانہ 400 کی حد برقرار رکھی گئی ہے، اور اکاؤنٹ کی ای میل کو ایک گھنٹے میں صرف 4 بار تبدیل کیا جا سکے گا۔سوشل میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ پابندیاں اسپامرز کے لیے پلیٹ فارم کو مشکل بنانے کی ایک واضع کوشش ہیں، کیونکہ اب وہ مفت اکاؤنٹس کے ذریعے بے تحاشہ مواد اپ لوڈ نہیں کر سکیں گے۔ اس فیصلے سے کمپنی پلیٹ فارم کے ماحول کو صاف اور محفوظ بنانا چاہتی ہے تاکہ خودکار بوٹس کا نیٹ ورک عام صارفین کا تجربہ خراب نہ کر سکے۔عام صارفین اور ’پاور یوزرز‘ کے حوالے سے اگر بات کریں تو اگرچہ اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 80 فیصد صارفین ایکس پر پوسٹ کرنے کے بجائے صرف مواد دیکھتے ہیں جس کی وجہ سے عام صارفین پر اس کا زیادہ اثر نہیں پڑے گا، لیکن ’پاور یوزرز‘ اور وہ لوگ جو دن بھر پلیٹ فارم پر فعال رہتے ہیں، ان کے لیے اب پریمیم سبسکرپشن لینا تقریباً ناگزیر ہو جائے گا۔پاور یوزرز‘ دراصل وہ فعال صارفین ہوتے ہیں جو عام لوگوں کے مقابلے میں کسی پلیٹ فارم یا ایپ کا بہت زیادہ اور ’پیشہ ورانہ‘ استعمال کرتے ہیں۔ ان میں صحافی، انفلائنسرز اور برانڈ مینیجرز شامل ہیں، جو دن بھر میں سینکڑوں پوسٹس، جوابات اور بریکنگ نیوز شیئر کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں