تفصیلات کے مطابق چائلڈ سپورٹ کی مد میں اخراجات نہ دینے والے ہزاروں افراد کے پاسپورٹ منسوخ کیے جاسکتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ابتدا میں اُن افراد کو نشانہ بنایا جائے گا جن پر ایک لاکھ ڈالر یا اس سے زیادہ واجب الادا چائلڈ سپورٹ ہے۔ تقریباً 2,700 امریکی پاسپورٹ ہولڈرز اس اقدام سے فوری طور پر متاثر ہو سکتے ہیں۔
بعدازاں یہ کارروائی اُن تمام افراد تک بڑھائی جا سکتی ہے جن پر 2,500 ڈالر سے زائد کی چائلڈ سپورٹ واجب الادا ہے جو 1996 کے ایک وفاقی قانون کے تحت ممکن ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد نادہندہ والدین کو عدالت کے حکم کے مطابق بچوں کے اخراجات ادا کرنے پر مجبور کرنا ہے۔ اگر کسی شخص کا پاسپورٹ منسوخ ہو جائے تو قرض ادا کرنے کے بعد بھی نیا پاسپورٹ جاری ہونے میں کچھ ہفتے لگ سکتے ہیں۔
امریکی حکومت کا چائلڈ سپورٹ نہ دینے والے والدین کو ’سخت سزا‘ دینے کا فیصلہ

