کوئٹہ میں مبینہ نوسرباز خواتین کا گروہ سرگرم

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں مبینہ نوسرباز خواتین کے گروہ کی سرگرمیوں کی اطلاعات سامنے آنے لگیں۔

ذرائع کے مطابق خواتین “ٹیوشن ٹیچر” کا پوچھنے کے بہانے گھروں میں داخل ہوتی ہیں اور پہلے گھروں کا معائنہ کرتی ہیں۔ بعد ازاں “یہاں کوئی باجی ہے جو ٹیوشن پڑھاتی ہو؟” کہہ کر معلومات حاصل کی جاتی ہیں۔

سرکی روڈ، فقیر محمد روڈ، نیو فقیر محمد روڈ اور جان محمد روڈ سمیت مختلف علاقوں میں مبینہ وارداتوں کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بعض گھروں میں خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا کر لوٹ مار کی بھی شکایات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد شہریوں خصوصاً خواتین میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

شہریوں نے پولیس حکام سے فوری نوٹس لے کر مؤثر کارروائی اور گشت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں