واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس کے میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں عشائیے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں صدر ٹرمپ محفوظ رہے جبکہ حملہ آور پکڑا گیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں میڈیا نمائندوں کےاعزاز میں عشائیہ کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا،جس کے بعد ہال میں بھگدڑ مچ گئی،سیکرٹ سروس اہکارامریکی صدر اور خاتون اول کو حصار میں لےکر ہال سے باہرلےگئے،حملہ آورگرفتار نے چار سے چھ فائر کیے۔
تقریب میں نائب صدرجےڈی وینس،وزیردفاع پیٹ ہیگستھ اوروزیرخزانہ سمیت ٹرمپ کابینہ کےارکان سمیت متعدد افراد موجود تھے،سب محفوظ رہے،ہلٹن واشنگٹن ہوٹل کو خالی کروالیا گیا۔ بی آئی حکام کےمطابق حملہ آور نےسیکرٹ سروس اہلکارپرفائرنگ کی،فائرنگ کرکےسیکیورٹی حصار توڑنےکی کوشش کی،ذرائع کےمطابق31 برس کا مشتبہ حملہ آورریاست کیلیفورنیاکا رہائشی ہے۔امریکی اٹارنی جنرل کا کہنا ہےکہ ملزم کو پیر کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا،ملزم پر دو الزامات عائد کیے جا رہے ہیں،ملزم کو طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے،ڈی سی پولیس چیف کا کہنا ہےکہ حملہ آور کے مقاصد کےبارےمیں فی الحال کچھ نہیں معلوم۔
امریکی صدر نےکہا سیکریٹ سروس اورقانون نافذکرنےوالےاداروں نےزبردست کام کیا،سیکیورٹی اہلکاروں نےبہادری کامظاہرہ کیااورفوری ایکشن لیا،حملہ آورکوگرفتارکرلیاگیاہے،مشورہ دیاہےکہ تقریب کو جاری رکھا جائے،قانون نافذکرنےوالےاداروں کی ہدایت پرعمل کریں گے،قانون نافذکرنے والے ادارے جلد تقریب سے متعلق فیصلہ کریں گے،آج کی شام پلان سے بہت مختلف ہوگی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں عشائیے کے دوران فائرنگ،امریکی صدر محفوظ رہے،حملہ آورپکڑا گیا




