گرفتار دہشت گرد کا اعترافی بیان: افغانستان میں تربیتی مراکز اور پاکستان مخالف نیٹ ورک کا انکشاف

گرفتار دہشت گرد عامر سہیل عرف مولوی حیدر نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ وہ پاکستان مخالف پروپیگنڈے سے متاثر ہو کر فتنہ الخوارج میں شامل ہوا۔ اس کے مطابق اسے افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں قائم ایک مرکز میں دہشت گردی کی باقاعدہ تربیت دی گئی۔

اس نے دعویٰ کیا کہ اس نیٹ ورک کو افغانستان میں بعض عناصر کی مبینہ پشت پناہی حاصل رہی جبکہ وہاں موجود دیگر شدت پسند تنظیموں سے بھی روابط رہے۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ اس کے گروہ میں 20 سے زائد افغان شہری شامل تھے اور وہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہا ہے۔

گرفتار دہشت گرد کے مطابق اسے پشاور میں علاج کی غرض سے داخل ہونے کی کوشش کے دوران حراست میں لیا گیا۔ اپنے بیان میں اس نے یہ بھی کہا کہ یہ گروہ مالی مفادات کے لیے سرگرم ہے اور اس کا اسلام یا جہاد سے کوئی تعلق نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں