کوئٹہ ( اولس نیوز) کچلاک بائی پاس پر ڈی ایچ اے کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے افغانستان کے صوبہ ہلمند کا رہائشی جاں بحق ہوگیا جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں، تاہم پولیس مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔
کچلاک بائی پاس: نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ، افغان شہری قتل
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل