کوئٹہ ( اولس نیوز ) کچھ عرصہ قبل بلوچستان کے محکمہ صحت میں کرپشن اور بدانتظامی کے الزامات پر سیکرٹری صحت اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ دونوں کو تبدیل کر دیا گیا تھا، مگر بعد میں سیکرٹری صحت کو واپس تعینات کر دیا گیا۔ اب حکومت کی ایما پر ڈی جی ہیلتھ کے حق جواب دے کر بلوچستان سروس ٹریبونل کے ذریعے دوبارہ بحال کروا لیا گیا ہے۔
یہ بحالی نہیں بلکہ نظام کے وجود پر ایک سنگین سوال ہے۔ ریاست اور نظام چلانے والوں نے یہ کیا پیغام دیا ہے اور عام آدمی تک کیا پیغام پہنچا ہے؟ کیا یہاں ریاست کا کوئی وقار باقی ہے کہ ریاستی فیصلوں کے خلاف کوئی بھی شخص اٹھ کھڑا ہو اور واپس آ کر دوبارہ عہدے پر بحال ہو جائے؟
ماضی میں اس طرح کے اقدامات کرنے والوں کو بیڈا ایکٹ کے تحت معطل کیا جاتا تھا، لیکن اب چونکہ سب ایک ہی صفحے پر ہیں اس لیے کچھ کہنا شاید بلا جواز ہوگا۔
واضح پیغام یہ ہے کہ شخص اپنی عزت نفس اور اپنی جیب بچا کر زندگی گزارے، یہاں نظام نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے۔




