دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد کی نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی

ملتان (اولس نیوز ) ملتان کے معروف حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے نویں جماعت کی ایک طالبہ سے پانچویں شادی کر لی جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس خبر اور تصاویر پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق لڑکی کا تعلق لاہور سے ہے اور اس کی عمر 18 سال بتائی جا رہی ہے۔

حکیم شہزاد کے بڑے بھائی نے میڈیا سے گفتگو میں شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ لو میرج ہے اور اس میں دلہا دلہن دونوں کی رضامندی شامل ہے۔

حکیم شہزاد اس سے قبل بھی اپنی متعدد شادیوں کی وجہ سے خبروں میں رہ چکے ہیں۔ ماضی میں انہوں نے مرحوم ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ سے بھی شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا ہے۔

رپورٹس کے مطابق حکیم شہزاد مجموعی طور پر پانچ شادیاں کر چکے ہیں۔ ان کی پہلی اہلیہ دو سال قبل انتقال کر چکی ہیں جبکہ اس وقت ان کی چار بیویاں موجود ہیں۔

ان کے بھائی کے مطابق رمضان کے احترام کی وجہ سے حکیم شہزاد نے ابھی تک اس نئی شادی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر کے بعد صارفین کی جانب سے اس معاملے پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں اور کئی افراد نے کم عمر لڑکی سے شادی کے معاملے پر قانونی اور سماجی پہلوؤں پر سوالات اٹھائے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں