گراں فروشی پر سخت کارروائی، 70 سے زائد دکاندار گرفتار وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا نوٹس

کوئٹہ ( اولس نیوز ) شہریوں کی جانب سے گوشت سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کیے جانے کی شکایات موصول ہونے پر میر سرفراز بگٹی نے فوری نوٹس لے لیا۔ اعلامیے کے مطابق شکایات سامنے آنے کے بعد شہر بھر میں گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے، جہاں سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ کارروائیوں کے دوران 70 سے زائد گراں فروشوں کو گرفتار کر کے جرمانے عائد کیے گئے اور مزید کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی شکایات پر بروقت اور مؤثر انتظامی ردعمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں