کوئٹہ ( اولس نیوز) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو مختلف سرکاری اداروں کا اہلکار ظاہر کرنے والے ایک مبینہ جعلی پولیس افسر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے (سی ٹی ڈی) اور سول ڈیفنس کے دو سروس کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں
۔تفصیلات کے مطابق ملزم مبینہ طور پر ایک کم عمر لڑکے کے ساتھ بدفعلی کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔




