دکی: بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے اُلٹا میں کوئلے کی کان کے اندر زہریلی گیس بھر جانے سے ایک کان کن جاں بحق جبکہ دو دیگر بے ہوش ہو کر زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا، جہاں کان کے اندر زہریلی گیس جمع ہونے سے تین کان کن متاثر ہوئے۔ اطلاع ملنے پر امدادی اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں افراد کو کان سے باہر نکالا اور طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔
جاں بحق ہونے والے کان کن کی شناخت فیض محمد خان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ متاثرہ دو کان کنوں کی شناخت سمیع اللہ اور محمد طارق کے نام سے کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق تینوں کا تعلق ضلع سوات سے تھا۔
واقعے کے بعد علاقے میں کان کنوں کی حفاظت اور کوئلے کی کانوں میں حفاظتی انتظامات سے متعلق سوالات ایک بار پھر سامنے آئے ہیں۔
دکی میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھر گئی، ایک کان کن جاں بحق، دو زخمی




