وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا وادی تیراہ آپریشن سے متعلق بیان حقائق کے برعکس ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد۔ (اولس نیوز):‏وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا وادی تیراہ آپریشن سے متعلق بیان حقائق کے برعکس، سیاسی مفاد پر مبنی اور عوام کو گمراہ کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ بدھ کو ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی جیسے سنگین قومی مسئلے کو سیاسی رنگ دینا انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور ریاستی مفادات کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی تیراہ میں جاری اقدامات کسی فرد، جماعت یا حکومت کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان کے امن، عوام کے تحفظ اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے ناگزیر ہیں۔

یہ کہنا کہ انٹیلجنس بیسڈ آپریشن کسی حکومت کو بدنام کرنے یا ختم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے، ایک خطرناک سیاسی بیانیہ ہے جو دہشتگرد عناصر کو تقویت دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے امن و امان کے قیام میں ناکامی دکھائی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں غیر سنجیدہ رویہ اپنایا۔ اگر صوبائی حکومت نے بروقت مؤثر اقدامات کیے ہوتے تو آج وفاق کو سخت فیصلے نہ کرنے پڑتے۔ یہ جھوٹ اور پراپیگنڈا ہے کہ فیصلے بند کمروں میں کیے گئے۔ سکیورٹی سے متعلق فیصلے ریاستی ادارے زمینی حقائق، انٹیلیجنس رپورٹس اور عوام کے تحفظ کو مدنظر رکھ کر کرتے ہیں، نہ کہ سیاسی بیانات کی بنیاد پر۔نقل مکانی کے معاملے پر وزیراعلیٰ کا بیانیہ بھی گمراہ کن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں