خیبرپٌختونخوا (اولس نیوز ) خیبرپٌختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل میں گزشتہ شب قریشی موڑ کے قریب شادی کی تقریب میں ہوئے مبینہ خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد سات ہو گئی ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں ایڈووکیٹ عبدالمجید لاگری محسود، وحید جگری، رحمان اللہ، شہزاد عبدلئی، عنایت اللہ اور چھوٹا وحید شامل ہیں۔
زخمیوں میں وارث خان، نور عالم محسود، توحید اللہ، رحمان خان، سہیل خان برکی اور ندید اللہ شامل ہیں، جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ایڈووکیٹ عبدالمجید لاگری محسود کی شہادت پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار میں مکمل سوگ کا اعلان کیا گیا اور عدالتی کارروائی بھی معطل رہی۔ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ خودکش ہوسکتا ہاے، تاہم، تحقیقات جاری ہیں اور حتمی طور پر کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔




