برطانیہ میں جنسی زیادتی کے کیس میں دو افغان شہریوں کو عدالت نے قید کی سزا سنادی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق دوافغان نوجوانوں پر برطانیہ میں 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کا جرم ثابت ہوا۔
عدالت نے جان جہانزیب نامی نوجوان کو دس سال آٹھ ماہ جبکہ اسرار نیازل کو نو سال دس ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ جج نے سزا مکمل ہونے پر دونوں مجرموں کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت میں استغاثہ نے بتایا کہ 17 سالہ جان جہانزیب اور اسرار نیازال لیمنگٹن کے ایک پارک سے 15 سالہ لڑکی کو اُس وقت زبردستی اپنے ساتھ لے گئے جب وہ نشے کی حالت میں تھی۔
واقعہ رواں برس دس مئی کو لیمنگٹن میں پیش آیا تھا۔ دونوں افغان شہریوں نے ایک خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔




