عدالت عالیہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کیس کی سماعت آج متوقع
کوئٹہ (اولس نیوز) اطلاعات کے مطابق بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ آف پاکستان میں صبح 11 بجے ہوگی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عدالت عالیہ بلوچستان میں بھی آج سماعت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق عدالت عالیہ بلوچستان میں کیسز پر فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کیا جائے گا، جبکہ سماعت 1 بجے تک متوقع ہے۔




