کانٹینٹ کری ایٹرز کی رجسٹریشن لازمی قرار

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پروٹیکشن ریگولیٹری اتھارٹی بنائی ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہمیں انفورسمنٹ کی پالیسی کی طرف جانا ہوگا، او ٹی ٹی پلیٹ فارمز، بڑے کانٹینٹ بنانے والوں کو اتھارٹی میں رجسٹرڈ کروانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کا مطلب اس چیز کا لائسنس نہیں ہوگا کہ کسی کو بھی خاموش کرادیں، رجسٹریشن سے یہ فائدہ ہوگا کہ ہمیں پتہ چلے کوئی غلطی ہو تو کہ کس کا احتساب ہوگا۔

محسن نقوی نے کہا کہ تمام پلیٹ فارمز کو کسی ایک فیصلہ ساز شخصیت کو نامزد کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگردی، نفرت انگیز تقاریر سمیت 4 امور ہماری ریڈ لائنز ہیں، فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، غلط معلومات اور ڈیپ فیکس کا مقابلہ کرنا ضروری ہے،سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو جوابدہ بنانا اور جھوٹے بیانیے کا فروغ روکنا ہوگا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانا خطرناک ہے، اس سے معاشرے میں انتشار جنم لیتا ہے۔ڈیجیٹل ماحول کو محفوظ بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود سوشل میڈیا پر ڈیجیٹل جرائم کے خاتمے کے لیے کام کر رہے ہیں،سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں آچکا ہے،سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو جوابدہ بنانا اور جھوٹے بیانیے کا فروغ روکنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں