کیچ میں گاڑی سے 234 کلو آئس برآمد، ملزمان کی تلاش جاری

انسدادِ منشیات فورس نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں میرانی ڈیم روڈ پر ایک گاڑی سے 234 کلو آئس برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق منشیات گاڑی کے فیول ٹینک میں چھپائی گئی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ آئس سمندری راستے سے بیرونِ ملک اسمگل کی جانی تھی، جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں