کوئٹہ: بلوچستان بار کونسل نے ایڈیشنل سیشن جج کے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے کے واقعے کے خلاف آج صوبے بھر میں عدالتی امور کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
بار کونسل کے مطابق واقعے پر وکلا میں تشویش پائی جاتی ہے، جس کے باعث احتجاجاً آج عدالتوں میں وکلا عدالتی کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے۔
بلوچستان بار کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج کے مبینہ لاپتہ ہونے کے معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں، انہیں بازیاب کرایا جائے اور واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔
کوئٹہ: بلوچستان بار کونسل کا عدالتی امور کے بائیکاٹ کا اعلان




