قلعہ سیف اللہ میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (NHMP) کے روڈ سیفٹی آگاہی یونٹ N-50 سیکٹر 1 کی جانب سے باز محمد باکسنگ/واشو اکیڈمی میں روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار میں پی آر او اکرم خان ترین، پی او احمد اللہ اور اے پی او محمد انور نے شرکت کی اور شرکاء کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کیں۔
اس موقع پر اکیڈمی کے چیف انسٹرکٹر باز محمد اور بڑی تعداد میں کھلاڑی موجود تھے۔ شرکاء کو ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی افادیت، پیدل چلنے والوں کی حفاظت، روڈ فرنیچر اور ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی سے متعلق آگاہی دی گئی۔
موٹروے پولیس حکام نے کہا کہ روڈ سیفٹی کے اصولوں پر عمل درآمد حادثات کی روک تھام اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
سیمینار کے اختتام پر موٹروے پولیس کی جانب سے چیف انسٹرکٹر باز محمد اور کھلاڑیوں میں یادگاری تحائف تقسیم کیے گئے، جبکہ چیف انسٹرکٹر باز محمد نے موٹروے پولیس افسران کو اعزازی ٹرافی پیش کی۔
ترجمان موٹروے پولیس N-50 سیکٹر 1 قلعہ سیف اللہ، اکرم خان ترین کے مطابق ایسے آگاہی پروگرامز کا مقصد شہریوں اور نوجوانوں میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔




