اسلام آباد: حکومت کے خلاف احتجاج اور موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کے لیے اپوزیشن اتحاد کے رہنما جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
رپورٹس کے مطابق ملاقات میں بیرسٹر گوہر علی خان، اسد قیصر، سلمان اکرم راجا اور سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس سمیت دیگر رہنما شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں خیبر پختونخوا کی صورتحال، حکومت کے ساتھ مذاکرات، احتجاجی حکمت عملی اور دیگر پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان حالیہ مذاکرات میں اہم معاملات پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا اور سیاسی کشیدگی برقرار ہے۔



